Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فوج کا تشدد، 45 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج کا تشدد، 45 فلسطینی زخمی

طولکرم، الخلیل۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے طولکرم شہر اور الخلیل کے نواحی قصبے ایطا میں المجاز یونیورسٹی پر چھاپے مارے، گرفتاریوں کی کوشش کے دوران ہونیوالی جھڑپوں میں کم از کم 45 طلباء زخمی ہو گئے۔ طولکرم کے طبی ذرائع نے  بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے خضوری یونیورسٹی میں گھس کر طلباء کو زدو کوب کیا جس پر مشتعل طلباء نے احتجاجی جلوس نکالا۔ اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد کو طولکرم کے سرکاری ہسپتال میں لایا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے طلباء کے خلاف کارروائی کے لیے خضوری یونیورسٹی کے کیمپس پر دھاوا بولا اور وہاں موجود طلباء پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، لاٹھی چارج کیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 45 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بیشتر طلباء  شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چار کو براہ راست فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ تین افراد دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ 35 افراد آنسو گیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء مقامی سماجی کارکن راتب الجبور نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج نے الخلیل شہر کے نواحی قصبے یطا میں المجاز اسکول اور الخضرقصبے میں بھی ایک دوسرے اسکول پر چھاپہ مارا۔ طلباء کو تشدد کانشانہ بنایا اور ان کی کتابیں اٹھا کر پھینک دیں۔

TOPPOPULARRECENT