Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فوج کا فلسطینی کیمپ پر دھاوا

اسرائیلی فوج کا فلسطینی کیمپ پر دھاوا

رملہ۔15 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی سپاہیوں نے آج مقبوضہ مغربی کنارہ پر پناہ گزیں کیمپ پر دھاوا کردیا جہاں کئی فلسطینی نوجوانوں نے اُن پر سنگباری کی ۔ اسرائیلی فوج نے ان نوجوانوں پر گولیاں چلائی جن میں 28 افراد زخمی ہوئے ۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 28 افراد میں ایک زخمی کے سرپر گولی لگی ۔ یہ واقعہ مغربی کنارہ کے العمری کیمپ کے داخلہ پر پیش آیا۔ تقریباً 25 اسرائیلی سپاہی کیمپ پہونچے اور انھوں نے صدر فلسطین محمود عباس کی فتح پارٹی کے ایک عہدیدار کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جو کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اسرائیلی فوج نے اس دھاوے کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور صرف اتنا کہا کہ یہ ایک معمول کی سرگرمی ہے۔ اس کیمپ میں تقریباً 15,000 فلسطینی رہتے ہیںاور کئی نوجوانوں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ ہوگئی جنھوں نے سنگباری کی اور کانچ کی بوتلیں پھینکی ۔ اسرائیلی سپاہیوں نے ربر بلٹس اور اس کے بعد پھر کارتوس کا استعمال کیا۔ یہ جھڑپ تین گھنٹے جاری رہی ۔

TOPPOPULARRECENT