Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک فلسطینی زخمی

یروشلم ۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مغربی کنارہ میں اس کے ایک سپاہی کو چاقوت گھونپنے کی مبینہ کوشش میں ملوث ایک فلسطینی کو گولی ماردی گئی۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایک فوجی چوکی کے قریب فلسطینیوں نے چاقو نکال کر حملہ کی کوشش کی تھی، جنہیں روکنے کیلئے گولی چلائی گئی۔ زخمی فلسطینی کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کچھ علم نہ ہوسکا۔ آج کا واقعہ حبرون میں پیش آیا جو یہودی آباد کاروں اور مقامی فلسطینیوں کے مابین تشدد کے گڑھ میں تبدیل ہوچکا ہے ، اس علاقہ میں ہزاروں فلسطینی مقیم ہیں اور سارے علاقہ کی سخت ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ اس شہر میں حالیہ عرصہ کے دوران پرتشدد واقعات روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں۔ گزشتہ پانچ ہفتوں سے جاری تشدد اور بے چینی کی لہر میں کم از کم 55 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن کے منجملہ 35 کی شناخت حملہ آوروں کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT