Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک فلسطینی ہلاک، دوسرا زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک فلسطینی ہلاک، دوسرا زخمی

یروشلم ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فورسیس نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں آج ایک اسرائیلی کو چاقو گھونپ کر زخمی کرنے والے فلسطینی کو گولی مار دی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی فوجی بیان میں کہا گیا ہیکہ ’’جنوبی یروشلم کے قریب ایک یہودی بستی گش اتزیان میں سیکوریٹی سرحد سے متصلہ علاقہ میں فوجی کارروائیوں میں مصروف ایک سپاہی کو حملہ آور نے چاقو گھونپ دیا چنانچہ جوابی کارروائی کے طور پر حملہ آور کی طرف گولی چلائی گئی‘‘۔ طبی عملہ نے کہا کہ سپاہی معمولی طور پر زخمی ہوا۔ تاہم حملہ آور کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ فلسطینی سیکوریٹی فورسیس نے حملہ آور کی شناخت 17 سالہ معصب غنیمت کی حیثیت سے کی ہے جو قریبی گاؤں صوریف کا ساکن ہے۔ اسی گاؤں کے دیگر دو افراد نے گذشتہ روز اسرائیلی ٹاؤن بیت شمیش میں اسرائیلی کو چاقو گھونپ دیا تھا۔ اسرائیلی سپاہیوں نے ان دونوں کو گولی مار دی تھی، جس میں ایک فلسطینی ہلاک دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ رواں ماہ کے دوران اکثر نوجوان فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی سپاہیوں، پولیس اور عام سویلنس کو چاقو گھونپنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ یکم ؍ اکٹوبر سے تاحال 49 فلسطینی اور ایک اسرائیلی عرب ہلاک ہوئے ہیں۔ فلسطینی حملوں میں 8 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT