Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ملزم کا مکان مسمار

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ملزم کا مکان مسمار

یروشلم۔ 11 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہفتے کی صبح اسرائیلی فوج  نے اُس فلسطینی کا مکان مسمار کر دیا، جس نے ایک اسرائیلی خاتون شہری کو اُس کے چھ سالہ بچے کے سامنے چاقو کا وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ فلسطینی کا مکان  مغربی کنارہ کے گاؤں یطیٰ میں واقع تھا۔ حملہ کرنے والے فلسطینی کا نام مراد بدر عبداللہ بتایا گیا ہے۔ عبداللہ اِس وقت اسرائیلی جیل میں ہے۔ گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران فلسطینیوں کے چاقو حملوں میں 32اسرائیلی ہلاک ہوئے جبکہ ان حملوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائیوں میں 200 کے قریب فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT