Friday , July 28 2017
Home / دنیا / اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 2 فلسطینیوں کا قتل

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 2 فلسطینیوں کا قتل

مغربی کنارہ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مقبوضہ مغربی کنارہ میں آج ایک پناہ گزیں کیمپ پر دھاوے کے دوران اسرائیلی فوجی جوانوں نے دو فلسطینیوں کو قتل کردیا۔ یہ اطلاع فلسطینی طبی عملہ نے دی ہے ۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس کے جوانوں نے حملے کی زد میں آنے کے بعد اپنے دفاع میں فائرنگ کی ہے ۔ یہ واقعہ مغربی کنارہ میں واقع جینن کیمپ میں فجر سے پہلے پیش آیا، جس میں کوئی بھی اسرائیلی ہلاک نہیں ہوا ہے ۔ مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوج اکثر مشتبہ جنگجوؤں یا ہتھیاروں کی تلاشی کے لئے ایسی چھاپے ماری کی کارروائیاں کرتی رہی ہے ۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جینن کے پناہ گزیں کیمپ میں فوجی دستے کے چھاپے کے دوران فلسطینی بندو ق برداروں نے فائرنگ کی اور جوانوں پر ہتھیار چلائے ۔ جس کے جواب میں فوجی جوانوں نے حملہ آورں پر فائرنگ کی۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی دستے نے دو فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا جن کی عمر 21 اور 16 سال تھی، جبکہ ایک دوسرا شخص زخمی ہوگیا ہے ۔ کیمپ میں مقیم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھاوے کے دوران اسرائیلی فوجی دستے پر فلسطینیوں نے بندوق سے فائرنگ نہیں کی، بلکہ صرف پتھر پھینکے گئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT