Monday , September 25 2017
Home / دنیا / اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے مفتی اعظم کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے مفتی اعظم کو گرفتار کر لیا

یروشلم ۔ 14جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) دو سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فورسز نے یروشلم میں اعلیٰ ترین مسلم مبلغ کو حراست میں لے لیا ہے۔یروشلم کے مفتیٰ اعظم محمد احمد حسین کو جمعے کے روز مسجد الاقصیٰ کے قریب سے اس وقت حراست میں لے لیا، جب دو اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد مفتیٰ اعظم مسجد الاقصیٰ کے قریب ایک احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔مسجد الاقصیٰ کا علاقہ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان کشیدگی کے اعتبار سے انتہائی حساس سمجھا جاتا ہے، جب کہ مفتی اعظم محمد احمد حسین مسجد الاقصیٰ کی بندش کے خلاف بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع کر کے مظاہرہ کر رہے تھے۔دو سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کی ناکہ بندی کر دی تھی اور اسی تناظر میں مسلمان جمعے کے روز مسجد الاقصیٰ میں نماز نہیں پڑھ سکے۔ محمد احمد حسین کی گرفتاری پر اسرائیلی پولیس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT