Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / اسرائیلی قصبہ میں جنم اسٹمی تقریب

اسرائیلی قصبہ میں جنم اسٹمی تقریب

کبٹزبارکائی۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں بھکت جن میں سے بیشتر یہودی تھے ’’ہرے راما ہرے کرشنا‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ملک گیر سطح سے لارڈ کرشنا کی یوم پیدائش تقریب میں شریک ہوئے ۔ کبٹز بارکائی اُن کئی زرعی اجتماعی کمیٹیوں میں سے ایک ہے جو اسرائیل میں صنعتی شہروں کے قریب واقع ہے اور جن کی شناخت لارڈ کرشنا کی مقبولیت کیوجہ سے ہوگئی ہے ۔ یہاں پر کئی بھکت اور ان کے ارکان خاندان مقیم ہیں اور اپنے عقائد کے مطابق عبادت کرتے ہیں جو انہوں نے برنداون اور مایاپور (ہندوستان) کے دورہ کے موقع پر اختیار کئے تھے ۔ یہ تقاریب دیگر افراد کیلئے ایک شاندار تفریح کا موقع ہوتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT