Thursday , June 29 2017
Home / دنیا / اسرائیلی لڑکیوں کا قاتل اردنی فوجی رہا

اسرائیلی لڑکیوں کا قاتل اردنی فوجی رہا

عمان ۔ 12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اردنی فوجی جس نے 7 اسرائیلی طالبات کو جو بس کے ذریعہ اسکول جارہی تھیں ہلاک کردیا تھا ۔ اُسے آج رہا کردیا گیا جب کہ وہ 20سال کی سزائے قید بھگت چکا تھا ۔ احمد داغامسح نے 1997ء میں آٹھویں جماعت کی طالبات کو اندھا دھند فائرنگ کے ذریعہ ’’ جزیرہ امن ‘‘ سرحدی چوکی سے جہاں وہ تعینات تھا ہلاک کردیا تھا ۔ 7لڑکیاں زخمی ہوگئی تھیں ۔اس شہری کو آج 20سال کی سزائے قید کی تکمیل پر رہا کردیا گیا جس کی وجہ سے اسرائیل اور اردن کے درمیان 2011ء میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ اسرائیل نے اردن کے سفیر کو طلب کر کے مملکت کے وزیر انصاف کے خلاف برہمی ظاہر کی تھی ۔ عامر سرلانو اردنی فوجی ڈائرکٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ داغامسیح کوآج آزاد کردیا گیا ۔ فوجی عدالت نے اس کو دماغی طور پر غیر متوزن قرار دیا تھا اور اُسے عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ اردن میں اس کا مطلب 25سال ہوتا ہے ۔ اردن کے ارکان مقننہ نے اس کی قبل از وقت رہائی کیلئے پیروی کی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT