Friday , September 22 2017
Home / دنیا / اسرائیلی مساجد میں اذاں کی آواز کم کرنے کامسودہ قانون بل کٹر یہودیوں نے روک دیا

اسرائیلی مساجد میں اذاں کی آواز کم کرنے کامسودہ قانون بل کٹر یہودیوں نے روک دیا

یروشلم ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی مساجد میں اذاں کے آواز کو محدود کرنے کیلئے حکومت کی تائیدی بل کو آج ایک غیرمتوقع ذریعہ سے روک دیا گیا۔ ملک کے کٹر اور سخت گیر یہودیوں نے اس بل کی مخالفت کی۔ وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے اس متنازعہ بل کی تائید کی تھی۔ تاہم سرکاری نگران اداروں نے اس کو مذہبی آزادی کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔ اسرائیلی یہودیوں کی ایک انتہائی سخت گیر قدامت پسند جماعت متحدہ توریت یہودیت تنظیم کے رکن اور وزیرصحت یعکوقی ٹنرمین نے اس بل کو روک دیا حالانکہ اس ہفتہ میں پیش کردہ بل کی منظوری کیلئے وزیراعظم نے حمایت کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ لٹزمین نے استدلال پیش کیا کہ اذاں کی آواز کو محدود کرنے کے اقدام سے مستقبل میں بہ آواز بلند یہودی عبادات کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT