Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / اسرائیلی نوآبادیات کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی نوآبادیات کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی اقوام متحدہ سفیر نے اسرائیل پر گذشتہ 10 دنوں میں حد درجہ غیرقانونی برتاؤ کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کارروائی کرے۔ ریاض منصور کا کہنا ہیکہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کا نئی سکونت اختیار کرنے والوں کیلئے 6 ہزار نئے مکانات کی تعمیر کو منظوری دینا ’’عدیم النظیر‘‘ ہے اور کہا کہ یہ 2016ء کی پوری تعداد سے تک متجاوز ہے۔ فلسطینی سفیر کا کہنا ہیکہ نتن یاہو اپنے غیرقانونی طرزعمل کو جاری رکھتے ہوئے دو مملکتی حل کے امکانات کو تباہ کررہے ہیں۔ منصور اور اقوام متحدہ میں عرب گروپ کے سربراہ نے گذشتہ روز یوکرین کے یو این سفیر ولودیمیر یلچینکو کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا والوں سے بات کی۔ یلچینکو کونسل موجودہ صدر ہیں۔ فلسطینی سفیر نے نوآبادیات کے خلاف کارروائی پر زور دیا اور کہا کہ کونسل کو نئی تعمیرات روکنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT