Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی نوآبادیوں پر اقوام متحدہ کی عاجلانہ قرارداد ضروری

اسرائیلی نوآبادیوں پر اقوام متحدہ کی عاجلانہ قرارداد ضروری

رملہ ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطین محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی نوآبادیوں پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی عاجلانہ منظوری ضروری ہے کیونکہ اسرائیلی نوآبادیات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وہ اے ایف پی کو ایک انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر امریکہ بارک اوباما کے انتظامیہ نے سختی سے کوئی کارروائی فلسطین کے خلاف نہیں کی ہے جس کی وجہ سے نوآبادیات میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور جاریہ موسم گرما میں بین الاقوامی امن کانفرنس کا انعقاد مشتبہ ہوگیا ہے۔ وہ اپنے کثیر ملکی دورہ پر روانہ ہونے سے پہلے انٹرویو دے رہے تھے۔ وہ ترکی، فرانس، روس، جرمنی اور امریکہ کا دورہ کریں گے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مسودہ پر تبادلہ خیال کریں گے جو مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی نوآبادیات کی تعمیر کی مذمت پر مبنی ہے۔ محمود عباس نے قیاس آرائی کی کہ صدر امریکہ اپنا طریقہ کار تبدیل کردیں گے اور جنوری میں اپنے عہدہ سے سبکدوش ہونے سے قبل امن مذاکرات کے انعقاد کیلئے اقوام متحدہ کی مذمتی قرارداد کی تائید کریں گے۔ اوباما انتظامیہ اور محمود عباس کی سبکدوشی کا وقت قریب آتا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT