Friday , July 21 2017
Home / دنیا / اسرائیلی پولیس افسر کوچاقو گھونپنے والے فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

اسرائیلی پولیس افسر کوچاقو گھونپنے والے فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

یروشلم۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی یروشلم میں ایک فلسطینی نے ایک اسرائیلی پولیس افسر کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا بعد ازاں وہاں متعین ایک اسرائیلی پولیس افسر نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس کی خاتون ترجمان لوبا سامری نے اپنے بیان میں کہا کہ فصیل بند پرانا شہر یروشلم میں اس حملہ کے بعد زخمی پولیس افسر کو دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور اپنے ہاتھ میں چاقو لہراتا ہوا پہنچا اور پولیس افسر کو یہ چاقو گھونپ دیا تھا تاہم قریب ہی موجود دوسرے پولیس عہدیدار نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ فلسطینی علاقہ میں اکٹوبر 2015کے دوران پیدا شدہ ناراضگی و بے چینی کی عوامی لہر نے 264 فلسطینی، 41اسرائیلی، 2 امریکی، ایک اردنی، ایک برطانوی اور ایک ایریتھریائی ہلاک ہوا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT