Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسرائیلی پولیس نے میچ کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا

اسرائیلی پولیس نے میچ کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا

یروشلم ۔ 23اگست (سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی پولیس نے چمپیئنز لیگ کے میچ کے دوران اسکاٹ لینڈ کے کلب اسیلٹک کے مداحوں کی جانب سے میچ کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر قبضے میں لینے کا اعلان کردیا۔اسرائیلی پولیس کے ترجمان مکی روزن فیلڈ نے کہا ہے کہ جنوبی شہر بیئرشیبع میں میچ میں کوئی پرچم نظرآیاتو اس کو فوری طور پرقبضے میں لیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میچ کو سیاسی مقابلے کی بجائے پروفیشنل میچ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے یونٹ متحرک ہوں گے۔ انھوں نے فلسطینی پرچم کا نام نہیں لیا لیکن گزشتہ ہفتے گلاسگو میں اسرائیلی کلب ہیپوئیل بیئرشیبع کے خلاف اسکاٹش کلب کے میچ کے دوران اسیلٹک کے مداحوں نے فلسطینی پرچم لہرایا تھا۔اسکاٹ لینڈ کا کلب اب یورپین فٹ بال کی گورننگ باڈی یوئیفا کی جانب سے کارروائی کا سامنا کررہا ہے۔یوئیفا نے پرچم لہرانے کو سیاسی، مذہبی اور دیگر نظریاتی اور جارحانہ قسم کے فعل پر پابندی کے قانون کے تحت ‘غیرقانونی بینر’ سے تشبہہ دی تھی۔اسرائیلی کلب کو چمپیئنز لیگ کے گروپ مرحلے تک رسائی کے لئے پہلے مرحلے میں 2-5 کے خسارے کا سامنا ہے۔اسرائیل میں ہونے والے اس میچ میں اسکاٹش کلب اسیلٹک کے 250 کے قریب مداحوں کی آمد متوقع ہے جبکہ میزبان کلب کے ‘ہزاروں’ مداح موجود ہوں گے۔اسیلٹک کو دوسال قبل مداحوں کی جانب سے فلسطینی پرچم لہرانے پر 20ہزار 900 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔
مرے کو فائنل میں حیران کن شکست
لاس اینجلس۔ 23اگست (سیاست ڈاٹ کام )کروشیا کے مارین سیلک نے اولمپک چیمپئن اینڈی مرے فائنل میں حیران کر دیا جیسا کہ انہوں نے برطانوی ٹینس اسٹار کو شکست دے کر سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا مینز سنگلز خطاب حاصل کر لیا۔مارین نے 6-4 اور 7-5 سے مرے کو اپ سیٹ شکست دی جس کے بعد اینڈی مرے کی کیریئر بسٹ 22 فتوحات کا سلسلہ روک گیا۔

TOPPOPULARRECENT