Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / اسرائیلی پولیس پر حملہ کرنے والے فلسطینی کو گولی مار دی گئی

اسرائیلی پولیس پر حملہ کرنے والے فلسطینی کو گولی مار دی گئی

نئی دہلی۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پرانا شہر یروشلم کے قریب ایک اسرائیلی پولیس افسر کو چاقو گھونپنے کی کوشش کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا گیا۔ اسرائیلی پولیس کی ایک خاتون ترجمان نے کہا کہ ’’پولیس افسران نے ایک شخص پر شبہ کرتے ہوئے تلاشی کے لئے اس کو روکنے کی کوشش کی جس پر اس دہشت گرد نے چاقو نکال کر پولیس افسر کو گھونپنے کی کوشش کی جس کو پولیس نے فوری طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مغربی کنارہ میں فلسطینی وزارتِ صحت نے اشارہ دیا کہ مہلوکین شخصی فلسطینی ہوسکتا ہے تاہم ہنوز اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اکتوبر سے پھوٹ پڑنے والی تشدد کی تازہ لہر میں تاحال 132 فلسطینی 19 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ اور ایرمیڈیا کا ایک ایک شہری بھی مہلوکین میں شامل ہے ۔ فلسطینی مہلوکین میں اکثریت ان افراد کی ہے جنہوں نے اسرائیلی پولیس پر حملہ کیا تھا یا پھر سکیورٹی فورسیس کے ساتھ تصادم میں ملوث تھے۔ غزہ پٹی سے متصلہ سرحد کے قریب اسرائیلی فورسیس کے ساتھ تصادم میں ایک فلسطینی کی ہلاکت کے فوری بعد مغربی کنارہ میں اسرائیلی فورسیس پر کار چڑھانے کی کوشش میں ملوث ایک فلسطینی خاتون کی گولی مار دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT