Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی کابینہ ، حرم قدسی پرفیصلہ کرنے میں ناکام

اسرائیلی کابینہ ، حرم قدسی پرفیصلہ کرنے میں ناکام

یروشلم ۔24جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی سکیورٹی کابینہ یروشلم کے مقدس مقامات کیلئے نئے سکیورٹی انتظامات کے ضمن میں ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے ۔اُس مقام پر پیش آئے حالیہ واقعات کے بعد تشدد کی تازہ لہر پھوٹ پڑی ہے ۔ اسرائیل کے اس سرکردہ پالیسی ساز ادارہ کا کل رات دیر گئے اور آج صبح کی اولین ساعتوں میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ اردن میں اسرائیلی سفارتخانہ پر اس کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ میں اردن کے دو شہریوں کی ہلاکت کے واقعہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مقدس مقام پر پیداشدہ بحران اس واقعہ کے بعد مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ حرم قدسی سے عرب بندوق برداروں کی فائرنگ میں اسرائیل کے دو ملازمین پولیس کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے سکیورٹی انتظامات کا اعلان کیا تھا اور حکومت کا کہنا تھا کہ مزید حملوں کو روکنے کیلئے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن فلسطینیوں کا الزام ہے کہ ان اقدامات کے ذریعہ صیہونی حکومت اپنا کنٹرول مسلط کررہی ہے ۔ اس واقعہ پر فلسطینیوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT