Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / اسرائیلی گارڈ پر چاقو سے حملہ کرنے والی فلسطینی خاتون گرفتار

اسرائیلی گارڈ پر چاقو سے حملہ کرنے والی فلسطینی خاتون گرفتار

قلندیہ ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک فلسطینی خاتون نے ایک اسرائیلی گارڈ کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا ۔ یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارہ اور یروشلم کے درمیان واقع ایک کلیدی کراسنگ کے مقام پر رونما ہوا ۔ بعد ازآں حملہ آور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق 39 سالہ آسیہ کابینہہ جس کا تعلق مغربی کنارہ سے ہے اور جس کے نو بچے ہیں ، نے قلندیہ چیک پوائنٹ پر ایک گارڈ کو چاقو گھونپ دیا جسے فوری ایک ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جب کہ دیگر گارڈس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ گھریلو سیکوریٹی سروسیس کے مطابق جب گرفتار شدہ خاتون  سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ اپنے شوہر کی جانب سے طلاق دئیے جانے کی دھمکی کے بعد اس نے حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے حملہ آور فلسطینی جنہیں ہلاک کیا گیا ہے ان کے پاس یا تو چاقو ہوا کرتے تھے یا پھر وہ تیز رفتار کار کسی اسرائیلی فوجی پر چڑھا دیتے تھے ۔ اس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT