Friday , August 18 2017
Home / دنیا / اسرائیل ’بستیوں سے متعلق قانون‘پر عمل نہ کرے: یورپ

اسرائیل ’بستیوں سے متعلق قانون‘پر عمل نہ کرے: یورپ

برسلز ۔8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)یورپی یونین کی وزیر خارہ فیڈریکا موگرینی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں کے مفاد میں پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے نئے قانون پر “عمل درامد” نہ کرے۔منگل کے روز جاری بیان میں موگرینی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اسرائیلی پارلیمنٹ کے حالیہ قانون کے منظور کیے جانے کی مذمت کرتی ہے جو اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید فلسطینی اراضی ہتھیانے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” اس نئے قانون کی منظوری سے اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ اراضی کی قانونی صورت حال کے حوالے سے قانون سازی کی کوشش کی ہے جو اپنے اختیارات سے تجاوز کرنا ہے”۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوترش نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں اسرائیلی قانون کی منظوری پر “اپنے گہرے افسوس” کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ یہ اقدام “بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اسرائیل کو بڑے پیمانے پر اس کے قانونی ردعمل کا سامنا ہوگا”۔گوترش نے زور دے کر کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کی ضرورت ہے جو دو ریاستی حل کو معطل کر دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT