Saturday , April 29 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیل سے تعلقات پر محمود عباس سے استعفیٰ کا مطالبہ

اسرائیل سے تعلقات پر محمود عباس سے استعفیٰ کا مطالبہ

رملہ ۔13 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینکڑوں فلسطینیوں نے مخالف حکومت احتجاجی جلوس نکالتے ہوئے صدر محمود عباس سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ، کیونکہ انھوں نے اسرائیل کے ساتھ صیانتی رابطہ کمیٹی قائم کی ہے ۔ کمیٹی پر بھی سخت تنقید کی گئی ۔ فلسطینی صحافیوں نے حکومت مخالف احتجاج کے دوران انسداد فسادات پولیس کے تشدد کے خلاف دھرنا دیا۔ کل ہیلمٹ پہنے ہوئے فوجیوں نے احتجاجیوں اور صحافیوں پر لاٹھی چارج کیا تھا ۔ فلسطین ٹی وی پر آج یہ خبر نشر کی گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT