Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / اسرائیل میں اسلامک مومنٹ پر امتناع

اسرائیل میں اسلامک مومنٹ پر امتناع

یروشلم۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کیساتھ کشیدگی میں اضافہ کے دوران اسرائیل نے آج اسلامک مومنٹ پر ملک میں امتناع عائد کردیا ہے تاکہ مشرقی یروشلم میں اہم مذہبی مقامات پر کسی دہشت گرد کارروائی اور خطرناک اشتعال انگیزی کو روکا جائے۔ حالیہ تشدد کے واقعات کیلئے اسرائیل اسی گروپ کو موردالزام قرار دیتا ہے اور اس کا یہ موقف ہے کہ اسلامک مومنٹ نے ہی تشدد کیلئے اکسایا تھا۔ وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی کابینہ نے کافی غوروخوض کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ بے قصور شہریوں کو نقصان نہ ہو۔

TOPPOPULARRECENT