Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ’’اسرائیل میں ایرانی سفارتخانہ‘‘ ایک دلچسپ جھوٹ

’’اسرائیل میں ایرانی سفارتخانہ‘‘ ایک دلچسپ جھوٹ

تل ابیب ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کبھی کبھی اشتہارات کے ذریعہ صارفین کو گمراہ کرنے کی بجائے تشویش اور تجسس میں بھی مبتلاء کیا جاسکتا ہے جس کی تازہ ترین مثال وسطی تل ابیب میں آویزاں کئے گئے ایک اشتہار سے دی جاسکتی ہے جہاں ملک میں عنقریب ’’ایرانی سفارتخانہ‘‘ کھولے جانے کی اطلاع دی گئی تھی تاہم اس اشتہار کے منتظمین نے بعدازاں اسے جھوٹا قرار دیا اور عوام کے تجسس اور تشویش کو بالآخر ختم کردیا۔ ایک بلندوقامت ہورڈنگ (بل بورڈ) کے ذریعہ یہ الفاظ تحریر کئے گئے تھے۔ ’’عنقریب افتتاح۔ ایران کے سفارتخانہ کا اسرائیل میں‘‘ اشتہار کے ساتھ اسرائیل اور ایران کے قومی پرچم بھی پینٹ کئے گئے تھے۔ دوسری جانب اگر فیس بک پر پائی جانے ہٹس کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے تو مذکورہ بل بورڈ کسی خانگی امن مشن کا ہوسکتا ہے جو ایسے لوگوں کی ذہنی اختراع ہوسکتی ہے جو ایرانی نژاد اسرائیلی شہری ہوں گے۔ بہرحال، یہ سب باتیں محض ایک وہم ثابت ہوئیں کیونکہ جو حقیقت سامنے آئی ہے اس سے یہ پتہ چلا کہ بل بورڈ دراصل ایک اسرائیلی کامیڈی فلم بنانے والوں کی جانب سے تھا جہاں کہانی کا موضوع اسرائیل اور ایران کے درمیان نیوکلیئر تنازعہ بتایا گیا ہے۔ 10 ستمبر کو یہ فلم ریلیز ہونے والی ہے جس کے پروڈیوسر اور اہم پرچی نے بتایا کہ یہ ایک طنزیہ کامیڈی فلم ہے۔ 1979ء سے ایران اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔ ایران اور دیگر چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جاریہ سال جولائی میں جو نیوکلیئر معاہدہ ہوا ہے، اسرائیل اس کی سخت مخالفت کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT