Sunday , April 23 2017
Home / Top Stories / اسرائیل میں جنگلاتی آگ، ہزاروں افراد کا تخلیہ

اسرائیل میں جنگلاتی آگ، ہزاروں افراد کا تخلیہ

یروشلم ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں یروشلم  کے ایک قریبی گاؤں سے آج رات ہزاروں افراد کا انخلاء عمل میں آیا۔ آتش فرو عملہ جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی انتھک جدوجہد میں مصروف ہیاور مہیب آگ سے بچنے کیلئے ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ کٹر مذہب پرست یہودیوں کے ایک گاؤں بیت میر سے جنگلاتی آگ کے سبب 60,000 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا۔ پولیس ترجمان مکی روزن فلڈ نے کہا کہ بیت میر کے سارے علاقہ کا تخلیہ کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کے ضمن میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسرائیل میں موسم خزاں کے بعد طویل عرصہ سے بارش نہ ہونے کے سبب جنگلات سوکھ رہے ہیں۔ پولیس نے جمعہ کی صبح کریات گات کی جنگلات میں بھی آتشزدگی کی اطلاع دی۔ روزن فلڈ نے کہا کہ اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ کے جنگلات میں پھیلنے والی ہولناک آف پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT