Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / اسرائیل میں سخت گیر وزیردفاع کے تقرر پر فلسطین برہم

اسرائیل میں سخت گیر وزیردفاع کے تقرر پر فلسطین برہم

یروشلم ۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے آج ایک انتہائی سخت گیر قوم پرست لیڈر سے مفاہمت کرلی جنہیں وزیردفاع بناتے ہوئے ایک ایسی حکومت تشکیل دے رہے ہیں جو اسرائیل کی تاریخ میں دائیں بازو کی انتہائی سخت گیر حکومت سمجھا جارہا ہے۔ آویگڈور لیبرمین اور ان کی یسرائیل بیتینو پارٹی، نتن یاہو کی انتہائی معمولی اکثریت میں اپنے پانچ ارکان کی تائید کا اضافہ کریں گے بشرطیکہ اس مفاہمت کے سمجھوتہ کو حسب توقع پارلیمانی منظوری حاصل ہوجائے۔ آویگڈور لیبرمین جنہوں نے فلسطینی ’’دہشت گردوں‘‘ کے خلاف سخت ترین کارروائی کی وکالت کی تھی حلف برداری کے بعد وزیردفاع بن جائیں گے۔ نتن یاہو اور لیبرمین ماضی میں ایک دوسرے کے بدترین حریف رہے ہیں ۔سابق وزیر لیبر و وزیر دفاع ایہود براک نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت فسطائیت سے متاثر ہورہی ہے۔ فلسطینی قیادت نے بھی اسرائیلی حکومت میں لیبرمین کی شمولیت کی مذمت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT