Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیل میں فلسطینیوں نے تین افراد کو چاقو گھونپ دیا

اسرائیل میں فلسطینیوں نے تین افراد کو چاقو گھونپ دیا

یروشلم۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی پولیس نے کہا کہ ایک فلسطینی نے تین اسرائیلیوں کو وسطی شہر رانانا میں چاقو گھونپ دیا جس کی وجہ سے ان میں سے ایک شدید زخمی ہوا ۔ بعدازاں حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا اور اسرائیلی فوج نے اسے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کی ترجمان لوگاسامری نے کہا کہ ایک 20سالہ فلسطینی نے آج تین اسرائیلیوں کو چاقو زنی کے ذریعہ زخمی کردیا ۔ یہودیوں کے تہوار سبت کے دن  ایسے حملے شاذونادر ہی ہوتے ہیں ۔ اسرائیلی شخص کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا گیا تھا اور وہ شدید زخمی ہوا ۔ دیگر دو خواتین معمولی زخمی ہیں ۔ گذشتہ تین مہینوں سے چاقو زنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 116 حملہ آوروں کو اسرائیلی فائرنگ کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا ۔ اسرائیل کے بموجب ان میں سے 79 حملہ آور تھے باقی افراد فوج کے ساتھ حملہ آوروں کی جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگئے۔
اسرائیل فلسطینیوں پر سیاسی اور مذہبی اشتعال انگیزی کا الزام عائد کرتا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ ایسے حملے علحدہ ریاست فلسطین کے قیام سے مایوس ہوجانے کا نتیجہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT