Friday , July 28 2017
Home / دنیا / اسرائیل میں فلسطینی ایم پی پر صیانتی الزامات

اسرائیل میں فلسطینی ایم پی پر صیانتی الزامات

یروشلم ۔ 2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کی فوج نے ایک خاتون فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو اتوار کے دن صیانتی جرائم کا الزامات عائد کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ۔ شن بیتھ انٹرنیشنل سیکوریٹی سرویس کے بموجب خالدہ جرار کو مغربی کنارے کے شہر رملہ سے دہشت گرد سرگرمیوں کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔تاہم اس نے تفصیلات کا انکشاف نہیںکیا ۔

 

سابق وزیراعظم اسرائیل قید سے رہا
یروشلم ۔ 2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کو آج جیل سے رہا کردیا گیا ۔ انہیں ایک جعلسازی کے مقدمہ میں پیرول پر رہا کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں انہیں اس مقدمہ میں 27ماہ کی سزائے قید ہوچکی ہے ۔ حکومت کے ترجمان اساپ لبراٹی کے بموجب 71 سالہ اولمرٹ کو اسرائیلی فوج نے اُن کی رہائی کے بعد اپنی حفاظت میں بذریعہ کار ان کی قیام گاہ پہنچا دیا ۔ ان کی قبل ازوقت رہائی کے بارے میں شرائط کا انکشاف نہیں کیا گیا ۔ وہ رضاکارانہ خدمات انجام دینے کیلئے پیرول پر رہا کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT