Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیل میں ’پہلا‘ فلسطینی قبرستان دریافت

اسرائیل میں ’پہلا‘ فلسطینی قبرستان دریافت

یروشلم ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں 30 سالہ تحقیقات کے بعد ماہرین نے ایک فلسطینی قبرستان دریافت کیا ہے۔ اسرائیل میں محققین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ہونے والا پہلا فلسطینی قبرستان ہے۔ یہ دریافت 2013 میں کی گئی تھی اور بالآخر اتوار کو اس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ،کہا جارہا ہے کہ یہ حالیہ دریافت اس جنگجو قوم کے نقطہ آغاز کے بارے میں جاننے میں مدد دے سکتی ہے۔ اس مہم میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ انھوں نے وہاں موجود قبروں میں سے 145 انسانی جسموں کی باقیات کو دریافت کیا ہے۔ لیون لیوے نے اس مہم کی سربراہی کی۔ بتایا گیا ہے کہ ان قبروں کے گرد خوشبو، خوراک اور زیورات اور ہتھیار موجود تھے۔ یہ باقیات ایسے لوگوں کی ہیں جو 11ویں اور آٹھویں صدی قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھتے تھے۔ اس تحقیقاتی مہم میں شامل ڈینئیل ایم ماسٹر کا کہنا ہے کہ اس دریافت کے بعد ہم اس راز کو جاننے کے قریب ہیں کہ ان کا آغاز کیا تھا۔ اس دریافت کو تین سال تک چھپایا گیا جس کی وجہ کھدائی کو بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن بنانا تھا۔ یہ خدشہ تھا کہ سخت گیر یہودی اس اقدام کی مخالفت کریں گے کیونکہ ان کی جانب سے پہلے مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔ مظاہرین نے قبروں کی جگہ کو خراب کرنے کے اس معاملے کو ماہر آثار قدیمہ کیساتھ اٹھایا تھا۔اب ماہرین کی ٹیم ان انسانی باقیات کے ڈی این اے اور ریڈیو کاربن اور ان کی اصل عمر جاننے کے لیے دیگر ٹسٹ کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT