Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیل نے انڈونیشیائی وزیرخارجہ کو مغربی کنارہ میں داخلہ سے روکا

اسرائیل نے انڈونیشیائی وزیرخارجہ کو مغربی کنارہ میں داخلہ سے روکا

رملہ ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے انڈونیشیا کے وزیرخارجہ ریتنو مارسودی کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے مطابق مارسودی فلسطینی علاقے میں اپنا اعزازی قونصل مقرر کرنا چاہتے تھے۔ مغربی کنارے میں جانے سے روکنے کے بعد مارسودی نے عمان میں ماہا ابو شوشیح کو فلسطینی علاقوں کیلئے انڈونیشیا کا پہلا اعزازی قونصل مقرر کرنے کی تقریب منعقد کی۔ سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک انڈونیشیا فلسطینی تحریک کا ایک بہت بڑا حامی ہے اور اس کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT