Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / اسرائیل نے سینکڑوں افریقی تارکین وطن آزاد کردیئے

اسرائیل نے سینکڑوں افریقی تارکین وطن آزاد کردیئے

یروشلم ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے تقریباً 600 افریقی تارکین وطن کے ایک گروپ کو رہا کردیا جو ریگستان میں قائم حراستی مرکز میں رکھے گئے تھے۔ عدالتی احکام پر جیل خانہ کے عہدیداروں نے انہیں رہا کردیا۔ سپریم کورٹ نے حکومت اسرائیل کو غیرقانونی تارکین وطن کو جو ایک سال سے زیادہ مدت سے قید ہیں، رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلہ سے 1178 سیاسی پناہ طلب کرنے والے متاثر ہوں گے۔ قبل ازیں اسرائیل نے کئی فلسطینی قیدیوں کو ایک اسرائیلی فوجی کے عوض رہا کردیا تھا۔
ترکی عوام استحکام کی تائید میں
ووٹ دیں : اردغان
’انقرہ ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے ترکی عوام سے اپیل کی کہ وہ یکم ؍ نومبر کی رائے دہی میں استحکام کی تائید میں ووٹ دیں۔ تین کرد حامی ارکان پارلیمنٹ کو عبوری حکومت میں شرکت کی بھی دعوت دی گئی ہے۔ اس اقدام کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اگر یہ ارکان پارلیمنٹ دعوت نامہ قبول کرلیں تو ترکی کی تاریخ میں پہلی بار کرد حامی پارٹی کے نمائندے حکومت میں نشستیں حاصل کریں گے۔ رجب طیب اردغان نے بحیثیت وزیراعظم ترکی کی لڑکھڑاتی معیشت کو قبضو ںکے بغیر مستحکم کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT