Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / اسرائیل پر غزہ سے راکٹس داغے گئے ، فضائی حملوں میں اضافہ

اسرائیل پر غزہ سے راکٹس داغے گئے ، فضائی حملوں میں اضافہ

یروشلم، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں فلسطینی جنگجوؤں نے جنوبی اسرائیل پر دو راکٹس داغے ۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ اس ایک حملے کے بعد اسرائیل نے اندھا دھند بمباری شروع کردی۔ کل سے آج تک ہونے والی بمباری میں دونوں جانب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک راکٹ سیڈروٹ کے ٹاؤن میں ایک کھڑی بس سے ٹکرایا جبکہ اسرائیلی فوج نے کہا کہ دوسرے راکٹ کو اس نے مار گرایا ہے۔ اسرائیلی جنگی جہاز القاسم بریجس کے قریب بمباری کی شمالی غزہ میں اسلامی تحریک حماس کی فوجی ونگ نے دو راکٹس داغے تھے۔

TOPPOPULARRECENT