Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیل پولیس نے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

اسرائیل پولیس نے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

یروشلم ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس کے مطابق اس نے 9 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں اس فلسطینی ٹرک ڈرائیور کے ارکان خاندان بھی شامل ہیں، جس نے یروشلم کے ایک سیاحتی مقام پر اسرائیلی فوجیوں کی بھیڑ میں کل اپنا ٹرک گھسا دیا تھا جس میں چار فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ دریں اثناء پولیس کی خاتون ترجمان لوباسمری نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد میں ٹرک ڈرائیور کے پانچ ارکان خاندان شامل ہیں، جن کا تعلق مشرقی یروشلم کے جبیل مقابر سے ہے۔

TOPPOPULARRECENT