Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / اسرائیل کا امریکہ کیساتھ تعلقات معمول پر ہونے کا ادعا

اسرائیل کا امریکہ کیساتھ تعلقات معمول پر ہونے کا ادعا

واشنگٹن۔17مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے کہا کہ ان کے ملک کی طرف سے امریکہ کو ملنے والی انٹیلی جنس معلومات کو روس کے ساتھ اشتراک کرنے کے الزامات کی وجہ سے ہمارے درمیان تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔امریکہ کے لئے اسرائیلی سفیر رون ڈرمر نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اشتراک کی جا نے والی خفیہ اطلاعات کے معاملے میں ان کے ملک کو امریکہ پر پورا بھروسہ ہے ۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں کل ایک خبر چھپی تھی کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ دولت اسلامیہ کے خلاف مہم سے متعلق خفیہ انٹیلی جنس اطلاعات کا اشتراک کیا ہے ۔ اگرچہ وائٹ ہاؤس سمیت کئی اعلی حکام نے اس خبر کو مکمل طور پر غلط بتایا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ پر جس معلومات کو روس کے ساتھ اشتراک کرنے کے الزام لگائے گئے وہ معلومات امریکی کو اسرائیل سے ملی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT