Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / اسرائیل کی آبادی 84 لاکھ ہوگئی

اسرائیل کی آبادی 84 لاکھ ہوگئی

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی آبادی میں گزشتہ ایک سال میں 1.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مجموعی آبادی 84 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔اسرائیل کے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اسرائیل میں ایک لاکھ 68 ہزار بچے پیدا ہوئے جبکہ فرانس، روس اور یوکرین سے یہودیوں کی آمد میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔ اسرئیل کی کل آبادی میں 74.9 فیصد یا 63 لاکھ افراد یہودی ہیں جبکہ 20.7 فیصد آبادی عرب مسلم اور عیسائیوں پر مشتمل ہے۔رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہودیوں کے مقابلے میں عربوں کی آبادی زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عربوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اسرائیل کیلئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگر اسرائیل اور فلسطین پر مشتمل ایک ریاست بنادی جائے اور یہاں عربوں کی تعداد یہودیوں سے زیادہ ہو تو اسرائیلی حکومت کیلئے یہ کیسے ممکن ہوگا کہ وہ جمہوری اور یہودی ملک کی حیثیت سے کام کرے۔واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ اسرائیل اور فلسطین کیلئے علیحدہ علیحدہ ریاستوں کے حق میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT