Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیل کی اولین خاتون شرعی جج کی حلف برداری

اسرائیل کی اولین خاتون شرعی جج کی حلف برداری

یروشلم۔ 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج اپنی اولین خاتون شرعی جج کی حلف برداری تقریب منعقد کی۔ یہ اسرائیل کے مسلم مذہبی عدلیہ نظام کی اولین خاتون جج ہوں گی۔ حنا خطیب شمالی قصبہ تمرہ کی قانون دان ہیں۔ وہ قاضی بن گئی ہیں۔ مسلم نظام عدلیہ میں جو پرسنل لاء کے مقدمات سے نمٹتا ہے‘ وہ یروشلم کی شرعی جج ہوں گی۔ ان کی تقریب حلف برداری یروشلم میں صدر کی سرکاری قیامگاہ پر منعقد کی گئی۔ حنا نے کہا کہ ان کا تقرر قانونی نظام کیلئے ایک کامیاب کارنامہ ہے۔ یہ خواتین کی بھی کامیابی ہے۔ تقریب کی صدارت صدر اسرائیل نے کی۔ انہوں نے کہا کہ شرعی نظام خواتین کیلئے نرم گوشہ رکھتا ہے اور یہ کارنامہ انہیں ان کے حقوق دلوائے گا۔

TOPPOPULARRECENT