Tuesday , July 25 2017
Home / Top Stories / اسرائیل کی آگ فلسطینی علاقوں تک پھیل گئی

اسرائیل کی آگ فلسطینی علاقوں تک پھیل گئی

یروشلم ۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ میں شدید آتش زدگی کے باعث تقریباً 80 ہزار لوگوں کو گھر خالی کرنے کیلئے  کہا گیا ہے۔آگ اس علاقے میں جاری دو ماہ کی خشک سالی سے شروع ہوئی اور اسے شہر کے شمال سے چلنے والی ہواؤں نے مزید بھڑکا دیا۔آگ سے یروشلم اور مغربی کنارے کے قریب مکانات بھی خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔اسرائیلی پولیس کے سربراہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہو گی، جب کہ وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ ’یہ حملہ دہشت گردی‘ کے مترادف ہے۔انھوں نے ہارٹس اخبار کو بتایا: ’’ہر جان بوجھ کر لگائی گئی آگ ہر لحاظ سے دہشت گردی ہے اور ہم اسے ایسا ہی سمجھ رہے ہیں۔ جو کوئی بھی اسرائیل کے کسی حصے کو جلا ڈالنا چاہتا ہے، اسے سخت سزا دی جائے گی‘‘۔ پولیس کے سربراہ رونی الشیخ نے کہا کہ اگر آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو’’ یہ سمجھنا درست ہو گا کہ اس کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں‘‘۔روس اور یونان سمیت کئی ملکوں نے آگ پر قابو پانے کے اسرائیل کیلئے امداد روانہ کر دی ہے۔چار فلسطینی باشندوں کو آتش زنی کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔تین روز سے جاری آگ سے ابھی تک کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ البتہ نیشنل ایمبولینس سروس نے کہا ہے کہ دھوئیں سے متاثر ہونے والے پچپن لوگوں کو طبی امداد مہیا کی گئی ہے۔شہر کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے اور لوگ سپرمارکیٹ کی ٹرالیوں پر سامان لاد کر شہر سے باہر جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

حیفہ کے میئر یونا یاہیو نے کہا ہے ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایک مقام پر آگ اس وقت لگی جب کسی شخص نے جلتا ہوا سگریٹ اس ایریا میں پھینک جہاں تیل موجود تھا۔حیفہ کو یروشلم اور تل ایبیب سے ملانے والے شاہراہ 443 کو جمعرات کی صبح بند کر دیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ کا عملے منگل کے روز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کہ گرم اور خشک موسم اور تیز ہوائیں آگ کو مزید بھڑکانے کا سبب بن سکتی ہیں۔عربی ویب سائٹ arab48کے مطابق ناصرہ ، عیلوط ، زیمر ، طمرہ ، عسفیا ، ام الفحم کے علاوہ ’’معامی‘‘ قصبے کے نزدیک وادی عارہ میں جھاڑیوں اور قدرتی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم ہوا کی تیزی کے سبب آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔ ایک فلسطینی کے اس آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ رات کے آخری پہر الناصرہ اور عیلوط کے علاقوں کو صفوریہ کے علاقے سے علاحدہ کرنے والے جنگلات اور جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ الناصرہ کے علاقے فاخورہ میں آگ بجھانے والی ٹیموں نے متعدد گھروں کو مکینوں سے خالی کرا لیا جب کہ پولیس نے علاقے کی جانب آنے والی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔پولیس نے آگ بھڑکنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اسے جان بوجھ کر لگایا گیا۔ عسفیا کے قصبے کے نزدیک کرمل کے جنگلات میں آگ نے رہائشی علاقوں کے نزدیک زور پکڑ لیا۔ اس موقع پر آگ بجھانے والی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اسے قصبے کے گھروں تک پہنچنے سے روک دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT