Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اسرائیل کی فرم فوڈ پروسیسنگ ٹکنالوجیز پر اے پی میں ایگزیبیشن کی خوہاں

اسرائیل کی فرم فوڈ پروسیسنگ ٹکنالوجیز پر اے پی میں ایگزیبیشن کی خوہاں

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( آئی این این ) : فوڈ پروسیسنگ ٹکنالوجیز اینڈ انڈسٹری پر انٹرنیشنل ایگزیبیشن کے انعقاد کے سلسلے میں اسرائیل کی کینز ایگزیبیشن کے چیرمین اوی روزنر و جنرل منیجر پریمازیلبیر من نے چہارشنبہ کو چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ سے ملاقات کی تاکہ اس کے انعقاد کو زیر بحث لائے۔ کینز ایگزیبیشن نے حکومت آندھرا پردیش کو درخواست دے دی ہے اور نمائندے ان کے تاثرات اور بزنس مقاصد سمجھائیں گے ۔ چیف سکریٹری نے حکومت اے پی کو اطلاع دی کہ ٹیکٹیکل ایڈوانٹیجس جیسے کنڈکٹیو کلائیمیٹک کنڈیشنس ، ڈائیورس رامیٹریل بیس ، ایکسیلنٹ انفراسٹرکچر ، لارج لینڈ بینک اور افرادی طاقت کی وافر دستیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے تازہ فوڈ پروسیسنگ پالیسی وضع کرے ۔ فوڈ پروسیسنگ پالیسی 2015-2020 کے مقصد سے اے پی ریاست فوڈ پروسیسنگ صنعت کے لیے نہایت ترجیحی مقام کی خواہاں ہے ۔ دسمبر 2016 میں وجئے واڑہ میں ایک ایونٹ کے انعقاد کی تجویز ہے ۔ وائی ایس پرساد ، سی ای او ، اے پی فوڈ پروسیسنگ سوسائٹی ، کے دھننجئے ریڈی ، ڈائرکٹر ، ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ اور دیگر اس موقع پر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT