Thursday , August 24 2017
Home / پاکستان / اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر امتناع

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر امتناع

مقبوضہ بیت المقدس۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی انتظامیہ نے مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہری ’’اللد‘‘ کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد فلسطینی شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی تحریک کے ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کو نسل پرستانہ سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دو روز قبل اللد شہر کی مقامی اسرائیلی حکومت نے شہر کی تمام مساجد کی انتظامیہ کو ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اذانوں کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہ کریں ورنہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا لیے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT