Friday , September 22 2017
Home / دنیا / اسرائیل کے سابق صدر کو عصمت ریزی الزام میں جیل

اسرائیل کے سابق صدر کو عصمت ریزی الزام میں جیل

یروشلم۔8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے سابق صدر موسحے کاٹسو کو عصمت ریزی کے الزام میں جیل ہوگئی ہے۔ ایک اور جنسی ہرسانی کیس میں ان کے خلاف سزاء کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے موجودہ صدر سے عام معافی کی اپیل کی ہے۔ صدر ریولن کے دفتر نے یہ بات بتائی۔ ایک مختصر بیان میں صدر کے دفتر نے کہا کہ سابق صدر نے عام معافی کی درخواست کی ہے۔ ان کی درخواست کو صدر دفتر کے قانون سیل کی جانب سے غور کیا جارہا ہے۔ کاٹسو اسرائیل کے پہلے صدر ہیں جنہیں 2011ء میں 7 سال کی جیل کی سزاء سنائی گئی تھی۔ ان پر دو خواتین کی عصمت ریزی کا الزام ہے۔

TOPPOPULARRECENT