Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اسرائیل کے ساتھ تلنگانہ حکومت کا معاہدہ

اسرائیل کے ساتھ تلنگانہ حکومت کا معاہدہ

حیدرآباد۔/8جون ، ( پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے ٹکنالوجیکل انکیوبیٹر شروع کرتے ہوئے ٹی ھب میں اسرائیل کے اشتراک سے اگری ٹیک اسٹارٹ اپس پروگرام شروع کیا ہے۔ تل ابیب یونیورسٹی کے انٹر پرینور شپ سنٹر کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے۔ ٹی ھب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ پروگرام ہندوستان اور اسرائیل میں شروع کیا جائے گا اور ٹی ھب کا بھی حصہ ہوگا۔ یہ پروگرام زرعی شعبہ کیلئے مرکوز رہے گا جس میں اس شعبہ میں پیداوار کو فروغ دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اکٹوبر 2016سے شروع ہونے والے اس پروگرام کیلئے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ آئندہ چند سالوں میں اسرائیل کے اختراعی اقدامات کی مدد سے ٹی ھب کو ترقی دی جائے گی۔ ہیلت کیر ، اگری ٹیک اور ڈاٹا سائینس کے شعبوں میں ان کوششوں سے بڑی کامیابی ملے گی۔
ٹی ھب کے سی ای او جئے کرشنن نے کہا کہ ہمیں ہند۔ اسرائیل صنعت کاروں کے اشتراک میں دلچسپی ہے۔ یادداشت مفاہمت پر دونوں جانب کے عہدیداروں نے دستخط کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT