Monday , September 25 2017
Home / دنیا / اسرائیل کے صدر کا دورۂ ہند

اسرائیل کے صدر کا دورۂ ہند

یروشلم ۔ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر اسرائیل رپووین ریولین 15 نومبر کو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ہندوستان کے دورہ پر آرہے ہیں تاکہ ہندوستان اور اسرائیل سیکوریٹی، تعلیم، سائبر، توانائی، پانی اور زرعی شعبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرسکیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ صدر ریولین صدرجمہوریہ پرنب مکرجی، وزیراعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کے علاوہ دیگر اعلیٰ شخصیتوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ یاد رہیکہ 1992ء میں ہندوستان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد ریولین ہندوستان کا دورہ کرنے والے دوسرے اسرائیلی صدر ہوں گے جو تقریباً 20 برس کے قابل لحاظ عرصہ کے بعد کیا جارہا ہے کیونکہ اسرائیل کے سابق صدر ریزروائز مین نے 1996-97ء میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ 15 تا 20 نومبر اپنے دورہ پر ریولین کے ہمراہ اسرائیل کا اعلیٰ سطحی تجارتی اور تعلیمی وفد بھی ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT