Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / اسرائیل ۔ فلسطین کشیدگی کے آفت میں تبدیل ہوجانے کا اقوام متحدہ کا انتباہ

اسرائیل ۔ فلسطین کشیدگی کے آفت میں تبدیل ہوجانے کا اقوام متحدہ کا انتباہ

یروشلم ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج انتباہ دیا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد کا مہلک عروج (آفت) بن جانے کی سمت پیشرفت کررہا ہے۔ دریں اثناء دھماکو صورتحال والے مغربی کنارہ میں چاقوزنی تازہ وارداتیں پیش آئیں۔ ایک خاتون ایسے ایک حملہ میں اوسط حد تک زخمی ہوئی جبکہ ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کرنے والے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔اقوام متحدہ کے سفیر برائے انسانی حقوق زید رعاض الحسین نے کہا کہ تشدد میں تازہ اضافہ 60 سال قدیم تنازعہ کی یاد دہانی کرتا ہے جو انتہائی خطرناک ہوگیا تھا اور تشدد انتہاء کو پہنچ گیا تھا۔ عالمی قائدین نے اسرائیل ۔ فلسطین امن مذاکرات کے احیاء کا دوبارہ مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT