Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اسرو، آئی آ راین ایس ایس ۔ون ایچ کو چھوڑنے کے لئے تیار

اسرو، آئی آ راین ایس ایس ۔ون ایچ کو چھوڑنے کے لئے تیار

حیدرآباد2اگست (یواین آئی ) ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم(اسرو)دو بیک اپ نیوی گیشن سٹلائیٹس میں سے ایک آئی آ راین ایس ایس ۔ون ایچ کو چھوڑنے کے لئے تیار ہے ۔یہ سٹلائیٹ اس ماہ کے اواخر میں چھوڑا جائے گا جو آئی آر این ایس ایس ۔ون اے کی جگہ لے گا ۔ آئی آر این ایس ایس ۔ون جولائی 2013میں چھوڑا گیا تھا ۔ہندوستان کے نیوی گیشنل سٹلائیٹ سسٹم کو مکمل طورپر کارکرد بنانے کے لئے اس سٹلائیٹ کو مدار میں چھوڑا جائے گا۔آئی آر این ایس ایس ۔ون اے اسرو کے لئے ترجیح بن گیا تھا کیونکہ اسرو کو پتہ چلا تھا کہ مدار میں پہلے سے موجود سٹلائیٹ کے آٹو میٹک کلاکس غیر کارکرد ہوگئے ہیں۔اسرونے ان کلاکس کو کارکرد بنانے میں ناکامی کے بعد اس کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔آئی آر این ایس ایس ۔ون اے ،نیوی گیشن انڈین کانسٹی لیشن پر مشتمل سات سٹلائیٹس میں سے ایک ہے ۔اس کو وہیکل ٹریکنگ ،فلیٹ منیجمنٹ ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور میپنگ خدمات میں مددملے گی۔

TOPPOPULARRECENT