Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اسرو ایک اور کامیابی کیلئے تیار

اسرو ایک اور کامیابی کیلئے تیار

حیدرآباد ۔20 اپریل (سیاست نیوز) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)ایک اور کامیابی کیلئے تیار ہے ۔اسرو کے سائنس داں ایک ساتھ چار ٹن کی راکٹ کو چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔جی ایس ایل وی مارک تر ی ڈی ون کا آنے والے ماہ پہلی مرتبہ تجربہ کیاجائے گا۔اب تک اسرو صرف 2.2ٹن کی سیٹلائیٹ چھوڑنے کی صلاحیت کا حامل تھا اور ہندوستان بھاری سٹلائیٹ کو چھوڑنے کے لئے دوسرے ممالک پر منحصر تھا لیکن اب اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات تیزی سے کئے جارہے ہیں۔اسرو نے اب چار ٹن کے سٹلائیٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آنے والے ماہ آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیشن دھون خلائی مرکز سے جی سیٹ انیس سٹلائیٹ کے ذریعہ جی ایس ایل وی مارک تری ڈی ون خلائی گاڑی کو چھوڑاجائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT