Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / اسرو سائنسدانوں کو وزیراعظم کی مبارکباد

اسرو سائنسدانوں کو وزیراعظم کی مبارکباد

سری ہری کوٹہ ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک کے جدید ترین مواصلاتی سیارچے GSAT-6 کو کامیابی کے ساتھ داغنے پر ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسرو) کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اسے ایک عظیم جہت سے تعبیر کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ ہمارے سائنسدانوں نے ایک اور کامیابی کی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور کمیونکیشن سٹیلائیٹ کی کامیاب پرواز پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے آج شام سری ہری کوٹہ سے جدید آلات سے لیس GSAT6 سٹیلائیٹس کو خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT