Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اسرو سالانہ 12 مرتبہ سٹیلائیٹس داغنے کا خواہاں

اسرو سالانہ 12 مرتبہ سٹیلائیٹس داغنے کا خواہاں

صلاحیتوں میں اضافہ کی کوشش جاری ۔ صدر نشین کرن کمار
حیدرآباد 23 اپریل ( پی ٹی آئی ) ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارہ (اسرو ) کی جانب سے سال میں 12 مرتبہ مختلف سٹیلائیٹس خلا میں داغنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ فی الحال سال بھر میں سات مرتبہ خلا میں سٹیلائیٹس داغے جاتے ہیں۔ ایجنسی کے صدر نشین اے ایس کرن کمار نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں ہم ہر سال دو تا تین مرتبہ سٹیلائیٹس داغتے تھے بعد میں اسے چار تا پانچ مرتبہ کیا گیا تھا اور فی الحال ہم سال میں سات مرتبہ یہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہر سال آٹھ سے نو مرتبہ سٹیلائیٹس کو خلا میں داغا جائے اور اس کیلئے الگ الگ زمرہ مقرر کئے جا رہے ہیں۔ جملہ 12 مرتبہ سٹیلائیٹس داغنے کی صلاحیت پیدا کرنا اسرو کا عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرو اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے اور اس کا مقصد یہی ہے کہ خلا تک رسائی کے اخراجات کو کم سے کم کیا جاسکے اور بڑے اور بھاری سٹیلائیٹس خلا میں داغے جاسکیں۔ اے ایس کرن کمار نے بتایا کہ ایجنسی کی جانب سے دوسری وہیکل اسمبلی بلڈنگ تعمیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ اپنے مقصد کو آسانی سے حاصل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کی تجویز بھی ہے تاہم ابھی اسے منظوری حاصل نہیں ہوسکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسرو کی جانب سے چندرائن 2 مشن کا بھی منصوبہ ہے جو آئندہ سال کے پہلے سہ ماہی میں مکمل ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چندرائن ۔ 2 مشن مکمل ہندوستانی ہے اور اس میں روس کی کوئی شراکت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT