Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اسسٹنٹ انجینئرس کی مزید 161 جائیدادوں پر تقررات

اسسٹنٹ انجینئرس کی مزید 161 جائیدادوں پر تقررات

پبلک سرویس کمیشن کا اعلامیہ جاری : 3 ستمبر تک درخواستوں کا ادخال
حیدرآباد 29 اگست ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے اسسٹنٹ انجینئرس کی مزید 161 جائیدادوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے مختلف محکموں میں اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے اعلامیہ جاری کیا تھا ۔ اس اعلامیہ کی اجرائی تک محکمہ جات پنچایت راج اور رورل واٹر سپلائی میں 161 اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئرس کی مخلوعہ جائیدادوں سے متعلق رپورٹ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کو فراہم کیں تھی جس کی وجہ سے 20 اگست کو مختلف محکمہ جات میں اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئرس کی 776 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات سے متعلق اعلامیہ جاری کیا تھا ۔ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن پاروتی سبرامنیم نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مذکورہ اضافہ شدہ 161 مخلوعہ جائیدادوں میں اضافہ ہونے کے بعد اب اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئرس کی مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد بڑھ کر 931 ہوگئی ہے ۔ ان جائیدادوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT