Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اسسٹنٹ انجینئر ( الیکٹریکل ) کے پوسٹس کیلئے 22 نومبر کو تحریری امتحان

اسسٹنٹ انجینئر ( الیکٹریکل ) کے پوسٹس کیلئے 22 نومبر کو تحریری امتحان

حیدرآباد 17 نومبر ( پریس نوٹ )  سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی تلنگانہ لمٹیڈ

(TSSPDCL) کی جانب سے 201 اسسٹنٹ انجینئر ( الکٹریکل ) پوسٹس پر تقررات کیے جارہے ہیں جس کیلئے تحریری امتحان 22 نومبر کو 10-30 تا 12-30 بجے دن دونوں شہروں میں 38 مراکز پر منعقد ہوگا ۔ 35,442 اہل امیدواروں کو ہال ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے اہل امیدواروں سے ویب سائٹ tssouthernpower.cgg.gov.in یا essouthernpower.com سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT