Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / اسسٹنٹ موٹر وہیکلس انسپکٹر، میڑچل رشوت کے الزام میں گرفتار

اسسٹنٹ موٹر وہیکلس انسپکٹر، میڑچل رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد ۔ 19 ستمبر (پریس نوٹ) ڈائرکٹر جنرل، اے سی بی، ٹی ایس، حیدرآباد کے بموجب 19 ستمبر کو تقریباً شام 4 بجکر 45 منٹ پر محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے سری ڈی وینکٹیشورلو، اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر، دفتر آر ٹی اے، میڑچل، ضلع رنگاریڈی کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ سائبرآباد کے دنڈیگل پی ایس کے سڑک حادثہ میں ملوث شکایت کنندہ پر مشتمل معائنہ اور رپورٹ کی اجرائی کے سلسلہ میں شکایت کنندہ سے 5,000 روپئے بطور رشوت طلب اور قبول کررہے تھے۔ کیمیکل جانچ کا مثبت نتیجہ آیا۔ رقم ان کی پائنٹ کی دائیں جیب سے بازیاب کرلی گئی اور اے سی بی عدالت حیدرآباد میں راشی عہدیدار کو پیش کردیا گیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT