Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات106 منتخبہ امیدواروں کا کل سے میڈیکل ٹسٹ

اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات106 منتخبہ امیدواروں کا کل سے میڈیکل ٹسٹ

حیدرآباد۔24 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے بہت جلد ریاست کے محکمہ ٹرانسپورٹ میں اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ تقررات کے سلسلے میں کمیشن نے گزشتہ عرصہ میںاسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے مقصد سے حکومت کی ہدایت پر باقاعدہ تحریری ٹسٹ منعقد کیا تھا اور اس ٹسٹ میں کامیابی کے ذریعہ جملہ 106 امیدواروں کو میڈیکل ٹسٹ کیلئے منتخب کیا گیا۔ کمیشن کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جاریہ ماہ 26 تا 30 اپریل مذکورہ 106 امیدواروںکا دواخانہ عثمانیہ میں میڈیکل ٹسٹ رکھا گیا ہے اور اس میڈیکل ٹسٹ کی فیس خود امیدواروں کو ادا کرنا ہوگا۔ ماروتی سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے مطابق جن 106 اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹرس امیدواروں کو میڈیکل ٹسٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، ان کی تفصیلات کمیشن کے ویب سائیٹ پر دستیاب ہے، لہٰذا امیدواروں کو ویب سائیٹ کا مشاہدہ کرنے اور ضروری دستاویزات کے ساتھ ٹسٹ کیلئے دواخانہ عثمانیہ سے رجوع ہونے ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT