Friday , May 26 2017
Home / جرائم و حادثات / اسسٹنٹ کمشنر پولیس ٹریفک کے خلاف شکایت

اسسٹنٹ کمشنر پولیس ٹریفک کے خلاف شکایت

حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز) ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ ڈٹکٹیو انسپکٹر مسٹر جی راجو نے ٹریفک ونگ سے وابستہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (VII) کے خلاف ایک شکایت درج کروائی۔ انھوں نے اپنی شکایت میں بتایا کہ کمشنر پی آر او واٹس اپ گروپ میں اے سی پی ٹریفک مسٹر سرینواسا چاریلو نے ایک پوسٹ ڈالا تھا جس میں ملک (بھارت) میں تحفظات فراہم کرنے سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، اس پوسٹ کے بعد انسپکٹر راجو نے فوری ایک تحریری شکایت اُسی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے اور اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ اس پوسٹ سے دلت طبقہ کی دلآزاری ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں اے سی پی سرینواسا چاریلو کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT