Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / اسلامک اسٹیٹ سے کوئی خطرہ نہیں : وزیر دفاع

اسلامک اسٹیٹ سے کوئی خطرہ نہیں : وزیر دفاع

نئی دہلی۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع مسٹر منوہر پاریکر نے آج اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے انہیں یا وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی کو درپیش خطرہ سے انکار کردیا۔ گزشتہ ہفتہ ایک پُراسرار پوسٹ کارڈ میں یہ دھمکی دی گئی تھی کہ عسکریت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے وزیراعظم اور پاریکر کو ہلاک کردیا جائے گا جوکہ گوا سیکریٹریٹ کو موصول ہوا تھا۔ اس دھمکی کے بارے دریافت کیا گیا تو وزیر دفاع نے کہا کہ انہیں یا مودی کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور بتایا کہ یہ دھمکی صرف 50 پیسے کے پوسٹ کارڈ پر روانہ کی گئی ہے۔ گوا پولیس نے ریاست میں تمام پولیس اسٹیشنوں میں یہ پوسٹ کارڈ گشت کروایا اور یہ کیس انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کے حوالے کیا گیا ہے۔

 

دوردرشن، آل انڈیا ریڈیو پر انتخابی تشہیری اسکرپٹس کیلئے پیانل متوقع
نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے پرسار بھارتی سے کہا ہے کہ ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) پر سیاسی جماعتوں کی انتخابی تشہیر کی اسکرپٹس کو منظوری دے گی۔ یہ اقدام ایسی شکایات کے پیش نظر کیا گیا کہ بہار کے انتخابات کے دوران اِن دو سرکاری براڈ کاسٹرس کی جانب سے منظورہ الفاظ میں قابل لحاظ حد تک قواعد کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ پرسار بھارتی کو موسومہ حالیہ مکتوب میں کمیشن نے کہاکہ بعض سیاسی پارٹیوں نے اُن کے علم میں یہ بات لائی ہے کہ بعض معاملوں میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کو یکساں ٹرانسکرپٹ میں دونوں نشریاتی اداروں کے منظورہ اسکرپٹس کے درمیان نمایاں انحراف پایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے اُن شکایات کا حوالہ دیا ہے جو گزشتہ سال اکٹوبر ۔ نومبر میں منعقدہ بہار اسمبلی چناؤ کے درمیان وصول ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT